: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،4جون(ایجنسی) قومی ایئر لائن ایئر انڈیا جنگ اور امن کے دور میں بہادری ایوارڈ حاصل کرنے والے فوجیوں کو ہوائی جہاز کے پرواز بھرنے کے دوران بزنس زمرے میں مفت اپ گریڈ کرنے کی سہولت دے گی. اس کے تحت طیارے میں پرواز کے وقت نشستیں خالی ہونے پر یہ سہولت دی جائے گی. مسلح
افواج کے جوانوں کے تئیں احترام ظاہر کرنے کے لئے ایئر لائنز نے یہ قدم اٹھایا ہے. ایئر انڈیا کے ایک افسر نے بتایا کہ مہاویرچکر،ویر چکر ، اشوک چکر ، کیرتی چکر اور شوریہ چکر جیسے فوجی اعزاز سے نوازے فوجی اس ماہ سے اپنے اکنامی زمرے کے ٹکٹ کو اپ گریڈ بزنس زمرے میں کر سکیں گے اگر پرواز بھرتے وقت طیارے میں بزنس کلاس کی سیٹیں خالی ہوں گی.